ڈگری کالج راجوری میں تقریب کا انعقاد

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//گورنمنٹ ڈگری کالج (جی ڈی سی) راجوری کے شعبہ طبیعیات نے پی جی ڈیپارٹمنٹ آف عربی کے اشتراک سے ایک سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب 2024 کے سمر انٹرن شپ پروگرام کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس میں سمسٹر 5 (نیپ) کے انڈرگریجویٹ طلباء نے حصہ لیا۔شعبہ طبیعیات کے طلباء نے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، راجوری میں مقررہ گھنٹوں/دنوں کی انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کی، جبکہ عربی شعبے کے طلباء نے جامعہ حنفیہ نظامیہ، ائتی، راجوری میں 15 دنوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کی۔تقریب کی قیادت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کے کے شرما نے کی، جنہوں نے شعبہ طبیعیات اور پی جی ڈیپارٹمنٹ عربی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے طلباء کو انٹرن شپ سرٹیفکیٹس سے نوازا اور انہیں اپنے علم کو عملی زندگی میں بروئے کار لانے کی ترغیب دی۔خصوصی مہمان ڈاکٹر فیروز احمد میر (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، پی جی طبیعیات، بی جی ایس بی یو) نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انٹرن شپ کے تجربات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلباء کو حاصل ہونے والے تجربے کو سراہا۔تقریب کا آغاز پروفیسر محمد اقبال رینہ (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، طبیعیات) نے معزز مہمانوں اور کالج کے اساتذہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس قسم کی انٹرن شپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو تعلیمی علم اور عملی اطلاق کے درمیان خلا کو پْر کرتی ہے۔ڈاکٹر نحیم النساء (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، عربی) نے بھی طلباء کو خطاب کرتے ہوئے انہیں عربی زبان و ادب کی ترقی کے ساتھ ساتھ لسانی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لئے عملی تجربہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔پروگرام کی نظامت پروفیسر خالد ریاض (جوائنٹ اسٹاف سیکریٹری) نے کی، جبکہ شکریہ کا کلمہ ڈاکٹر احسن الرحمن رضوی (چیئرمین کالج اسٹاف) نے پیش کیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article