ڈی جی پی کانفرنس آج سے|| داخلی سلامتی ایجنڈے میں شامل

1 day ago 2

ایجنسیز

نئی دہلی// ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی سالانہ آل انڈیا کانفرنس آج یعنی جمعہ کو بھونیشور میں شروع ہوگی جس میں داخلی سلامتی، جموں و کشمیر، اور خالصتان کے حامی عناصر کے علاوہ دیگر سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوول تین روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں سائبر کرائمز، اے آئی ٹولز سے درپیش چیلنجز اور ڈرون سے پیدا ہونے والے خطرات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ڈی جی پی اور آئی جی پی رینک کے تقریباً 250 افسران جسمانی طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ 200 سے زائد دیگر اس میں عملی طور پر شرکت کریں گے۔نامزد افسران مخصوص موضوعات پر پریزنٹیشن دیں گے جیسے کہ انسداد دہشت گردی، آن لائن فراڈ، منشیات کی اسمگلنگ، جموں و کشمیر میں سرحد پارملی ٹینسی، خالصتان کے حامی گروپوں کی سرگرمیاں اور بائیں بازو کی انتہا پسندی سمیت دیگر تمام ابھرتے ہوئے داخلی سلامتی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوگی۔جہاں وزیر داخلہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے، وزیر اعظم بقیہ دو دن وہاں موجود رہیں گے اور اتوار کو اختتامی خطاب کریں گے۔یہ کانفرنس ٹھوس ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کرنے اور ان کی پیشرفت کی نگرانی کا موقع بھی فراہم کرتی ہے، جو ہر سال وزیر اعظم کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article