عظمیٰ نیوز سروس
ریاسی//جامع مسجد دیول کے قریب ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چیئرپرسن، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) ریاسی ساجرہ قادر نے کی۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، عوامی شکایات کا حل پیش کیا گیااور علاقے میں مختلف اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا گیا۔اجلاس کے دوران مکینوں نے کئی اہم مسائل اْٹھائے، جن میں سڑکوں کی بہتری، غیر بجلی یافتہ علاقوں کی تکمیل اور سب ڈویژن مہور کے غیر منسلک علاقوں جیسے گلاب گڑھ، مہور اور چسانہ میں کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کی فوری ضرورت شامل تھی۔ دیول اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آبپاشی کے مناسب نظام کی تعمیر اور مقامی ہسپتالوں کی خستہ حالت کی مرمت اور بہتری کے مطالبے بھی کئے گئے۔عوام نے مال مویشی پر انحصار کرنے والے افراد کیلئے بھیڑ پالن کا دفتر قائم کرنے کی درخواست کی۔ اسکول کی عمارتوں کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔ پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) سے وقت پر بجلی کے بلز کی ترسیل کی ضرورت اور ناقابل رسائی علاقوں میں فٹ برج کی تعمیر کے لئے محکمہ جنگلات کو فوری اقدامات کی درخواست بھی کی گئی۔علاوہ ازیں، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی شادی امداد اسکیم کے بارے میں مزید آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ اہل مستحقین کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔ساجرہ قادر نے عوامی مطالبات کا جواب دیتے ہوئے پی ایم جی ایس وائی ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ غیر منسلک علاقوں جیسے رنگلائی سے دیول، دیول سے کینڈورہ بذریعہ وندارہ، پگھیلا سے کینڈورہ بذریعہ گلاب گڑھ، اور عربیس سے شبرس تک سروے جلد مکمل کریں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ مختلف ترقیاتی اسکیموں کے تحت تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوں۔اجلاس میںافسران، بشمول تحصیلدار مہور، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی مہور کے ایگزیکٹو انجینئرز، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر گلاب گڑھ، اے ای ای جے پی ڈی سی ایل، اے ای ای جل شکتی، بی ایم او مہور، رینج آفیسر مہور، سی ڈی پی او مہور، زیڈ ای او مہور، زراعت ایکسٹینشن آفیسر لار، ایس ڈی او بھیڑ پالن ماہور، وی اے ایس اینیمل ہسبنڈری مہور، ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر مہور، ٹی ایس او مہور، ٹی ایس ڈبلیو او مہور، اور انچارج فشریز ڈیپارٹمنٹ مہور نے شرکت کی اور عوامی شکایات کے حوالے سے بریفنگ دی۔