کانگریس ’فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ‘کاراجوری دورہ | پارٹی کی مضبوطی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائینگے :لیڈران

6 days ago 2

November 16, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//کانگریس کی’ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم‘ نے رویندر شرما کی سربراہی میں اور سابق نائب چیئرمین جہانگیر میر، سابق ممبران اسمبلی وید مہاجن اور دینا ناتھ بھگت سابق ایم ایل اے کے ہمرا ہ راجوری کا دورہ کیا اور بڑی تعداد میں عہدیداروں کے ساتھ دن بھر بات چیت کی۔کمیٹی نے پارٹی کے مدمقابل امیدواروں، سینئر قائدین اور دیگر عہدیداروں اور پارٹی کے گراس روٹ لیڈروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی تاکہ نتائج اور جڑواں علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جان سکیں۔ ضلعی صدر شبیر احمد خان، ایم ایل اے راجوری افتخار احمد، ڈی ڈی سی سائیں رشید، سابق چیئرمین ایم سی تھنہ منڈی شکیل میت سابق جنرل سکریٹری پی سی سی پونچھ سے پروین سرور خان، پہاڑی سیل کے چیئرمین سجاد طارق، راجندر پرساد اور دیگر سینئر قیادت موجود تھی۔پارٹی کارکنوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں تک پہنچنے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے سینئر رہنماؤں کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دینے کے اقدام کو سراہا۔امیدواروں اور کارکنوں نے انتخابات کے بارے میں اپنے خیالات اور تجربات سے آگاہ کیا اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے آگے بڑھنے کا طریقہ تجویز کیا۔کارکنوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پارٹی ایک مضبوط طاقت ہے اور اگر کچھ اصلاحی اقدامات کئے جائیں تو یہ مزید مضبوط ہو کر فرقہ وارانہ اور تفرقہ انگیز قوتوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ عوام کو کانگریس پارٹی سے بہت امیدیں ہیں جو خطے میں صرف سیکولر اور جمہوریت پسند قوت ہے۔اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے پارٹی کارکنوں کو سراہا جو پارٹی کے نظرئے پر کاربند ہیں اور مشکل وقت میں ثابت قدم اور مضبوط رہے۔ انہوں نے راجوری میں پارٹی امیدوار کی جیت پر پارٹی کارکنوں کی تعریف کی جس میں بی جے پی کو شکست ہوئی جبکہ تھانہ منڈی سیٹ اتحادی ووٹوں کی تقسیم اور کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے ہار گئی۔کمیٹی نے عندیہ دیا کہ پورے خطے میں پارٹی کی نچلی سطح پر از سر نو تشکیل اور مضبوطی کے لئے کچھ بڑے اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ پارٹی قیادت اس سلسلے میں اصلاحی اقدامات کرنے کے لئے بہت سنجیدہ ہے۔اس سے قبل کمیٹی نے سندربنی میں پارٹی کارکنوں اور بلاک صدور کے ساتھ بات چیت کی اور پارٹی سے ان کی وابستگی کی تعریف کی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article