کشمیر میں برفباری کے بعد موسم بہتر، سونمرگ میں درجہ حرارت منفی 5.3 درج

6 days ago 2

November 17, 2024

سرینگر// وادی کشمیر میں برفباری اور بارشوں کے بعد موسم میں بہتری آئی ہے تاہم اس دوران سونمرگ میں منفی 5.3 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں منفی 1.8 ڈگری سیلسیس اور پہلگام میں منفی 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کا اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔
گاندربل کے سیاحتی مقام سونمرگ، بارہمولہ میں گلمرگ اور اننت ناگ میں پہلگام سمیت کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہفتہ کو بارشیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی آئی۔
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو سونمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں منفی 1.8 ڈگری سیلسیس اور پہلگام میں 2.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔
تاہم، کشمیر وادی کے دیگر موسمی سٹیشنز میں رات کا درجہ حرارت معمول سے 0 سے 4 ڈگری سیلسیس زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر ٹھہرے سیاحوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
کشمیر وادی کے تمام موسم سٹیشنز میں دن کا درجہ حرارت بھی گزشتہ دن کے مقابلے میں 2 سے 9 ڈگری سیلسیس تک کم ہوگیا۔
جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 3.7 ڈگری سیلسیس کم تھا۔
اتوار کو موسم بہتر ہوا اور سرینگر سمیت کشمیر وادی کے دیگر حصوں میں سورج نکل آیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 23 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 24 نومبر کو ایک اور بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کے تحت بالائی علاقوں اور کشمیر کے چند ایک علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش ہو سکتی ہے جبکہ جموں ڈویژن کے چند ایک مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔
اس کے بعد، 30 نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article