November 16, 2024
محمد بشارت
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کی پنچایت درمن کے رہائشی نوجوان کا ریاسی ضلع کے چسانہ علاقہ میں مبینہ طورپر قتل کرنے کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔اہل خانہ نے بتایا کہ درمن پنچایت کے رہائشی عامر لون ولد شوکت علی عمر 22 سال کا گزشتہ روز دیر رات ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ کے سمبلی کوٹ لڑواس علاقہ میں بے دردی سے قتل کیا گیا ۔متوفی کے اہل خانہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ عامر لون شیر گھڑی میں کیمسٹ کی دکان کرتا تھا اور دیر رات عامر لون کی بات اپنی ماں سے ہوئی تھی لیکن اُس کے بعد اُ س کی مشکوک طریقہ سے موت ہو ئی ہے ۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفصیلی جائزہ لیا جبکہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔اہل خانہ نے ایس ایس پی ریاسی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملہ کو سنجیدگی کیساتھ لے کر نوجوان کے مبینہ قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔