حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے گاؤں کھنیتر میں پانی کا لفٹ سسٹم خستہ خالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی مالیت سے تیار کیا گیا۔ لفٹ سسٹم جس میں ایک کوارٹر جو ملازموں کے لئے تعمیرکیا گیا ہے اور ٹینک دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ محکمہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے ضائع ہو رہے ہیں اور لوگوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت آزاد چوہان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بارہا متعلقہ محکمہ کے افسران اور ملازموں کو اس طرف متوجہ کیا لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہا کہ گائوکھنیتر کے تین محلہ جات میں پائپ لائین بچائی گئی ہے لیکن اس سے پانی نہیں آتا۔ انہوں نے موجودہ حکومت، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کے افسروں کو ہدایت کریں کہ وہ اس لفٹ سسٹم کو فعال بنائیں۔