حیدرآباد: بی آر ایس کے کار گذار صدر تارک راما راؤ نے حیدرآباد کی چرلہ پلی جیل میں سابق رکن اسمبلی پی مہندر ریڈی سے ملاقات کی، جہاں وہ محروس ہیں۔ کلکٹر وقارآباد پر حملہ کے معاملہ میں انہیں مجرم بنایا گیا ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے تارک راما راؤ نے جانبدارانہ ایجنڈہ کے ذریعہ نریندر ریڈی کو حراست میں لینے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پر الزام لگایا۔
انہوں نے قید سے ابھرنے کی نریندر ریڈی کی صلاحیت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر ریڈی اس غلطی کی قیمت چکارہے ہیں جو انہوں نے کی ہی نہیں۔ تارک راما راؤ نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے ان کے عزم اور بے غرضی کی ستائش کی۔
انہوں نے کوڑنگل میں انارکی پھیلانے اور ریونت ریڈی پر الزام لگایا۔ انہوں نے دلتوں، قبائل اور بہوجن طبقات کی اراضیات پر قبضوں اور ہراسانی کے واقعات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فارماسوٹیکل ولیجس بنانے کے نام پر غریب کسانوں کی اراضیات ضبط کی جارہی ہیں اور بے گناہ افراد کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔