گرما میں مہمان نوازی کا موقعہ دیں،دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوجائیں

2 hours ago 1

عظمیٰ نیوزسروس

نئی دہلی//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نےنئی دہلی کے پرگتی میدان بھارت منڈپم میں انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر ( آئی آئی ٹی ایف ) کے جموں و کشمیر کے دن کی تقریب میں شرکت کی ۔ انڈیا انٹر نیشنل ٹریڈ فئیر ( آئی آئی ٹی ایف ) 2024 میں جموں اور کشمیر پویلین میں جموں اور کشمیر ڈے کی ایک پرجوش تقریب کا مشاہدہ کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ۔ جے اینڈ کے ڈے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ٹو سی ایم ، کمشنر سیکرٹری انڈسٹری ، پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر ، ایم ڈی جے کے ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن اور دیگر حکومتی اہلکار اور جموں و کشمیر تجارت اور صنعت کے شرکاء نے بھی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے خطے کی بے مثال ثقافتی اور اقتصادی دولت پر روشنی ڈالی اور زائرین پر زور دیا کہ وہ پویلین کو دیکھیں اور جموں و کشمیر کے کاریگروں اور کاروباریوں کی مدد کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جموں و کشمیر پویلین کا دورہ کریں اور ہماری دیسی مصنوعات کی صداقت کا تجربہ کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے ملک بھر کے لوگوں کو پرجوش دعوت دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جموں اور کشمیر کی بے مثال خوبصورتی اور مہمان نوازی کا تجربہ کریں ۔ خطے کے بھر پور ثقافتی ورثے اور دلکش مناظر پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا میں آپ کو 2025کے موسم گرما میں جموں اور کشمیر کا دورہ کرنے کی ترغیب دیتا ہوں تا کہ اس کے دلکش نظاروں کا خود مشاہدہ کیا جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے عام لوگوں کو جموں میں ویشنو دیوی کے درشنوں کیلئے آنے کی بھی دعوت دی ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے صنعتی انجمنوں ، ممتاز کاروباری رہنماؤں ، برآمد کنندگان ، صنعت کاروں ، کاریگروں اور جموں و کشمیر کے نمائش کنندگان اور تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے جموں اور کشمیر ڈے منانے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین کی شرکت کو سراہا ۔ وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر میں بے پناہ مواقع کو اجاگر کرنے اور جموں و کشمیر کی ثقافت ، ہینڈ لوم اور دستکاری اور ورثے کی عکاسی کرنے کیلئے یہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے منتظمین کے کردار کو تسلیم کیا ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے صنعت و تجارت کے محکمے اور جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او ) کی کوششوں کو سراہا ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت نے مہمان خصوصی عمر عبداللہ کا خیر مقدم کیا اور آئی آئی ٹی ایف میں جموں اور کشمیر کی شرکت میں غیر معمولی اضافے کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے مستقبل میں بین الاقوامی نمائشوں اور تقریبات میں شرکت کر کے جموں و کشمیر کے کاریگروں اور کاروباری افراد کی رسائی کو بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article