گول بازار میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز

1 day ago 2

زاہد بشیر

گول//ایک روز قبل کشمیر عظمیٰ میں گول بازار و ملحقہ جات میں گندگی کے ڈھیر سے متعلق خبر شائع ہوئی جس پر انتظامیہ و سرکار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے گول بازار میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام شروع کروایا ۔ آج صبح سے ہی گول بازار میں جہاں گاڑیوں سے پاک رکھا گیا وہیں بازار میں پڑی گندگی اُٹھانے کا کام بھی محکمہ دیہی ترقی نے اپنی نگرانی میں شروع کیا ۔ محکمہ دیہی ترقی نے دکانداروں و عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دکاندار یا شہری نے اس طرح کی حرکت کی کہ گندگی کھلے عام چھوڑ دی اس کے خلاف چالان کاٹا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔گول بازار و ملحقہ جات میں گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں ۔ شام ہونے کے ساتھ ہی کچھ دکاندارحضرات جن میں بالخصوص سبزی فروش و مرغ فروش شامل ہیں بوریوں میں ڈال کر جگہ جگہ نالوں میں گندگی پھینک دیتے ہیں جو انسانیت کے خلاف ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ایک اچھی شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے دکانوں کے ساتھ ساتھ گھروں کے ارد گرد بھی صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھیں تا کہ ہم اس گندگی سے پھیلنے والی بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article