ہفتہ کے آخری دن بھی لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں چل سکا

3 hours ago 1
ہفتہ کے آخری دن بھی لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں چل سکا ہفتہ کے آخری دن بھی لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں چل سکا

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے آج پھر ہنگامہ اور شور شرابہ کیا جس کی وجہ سے ایوان میں وقفہ سوالات میں خلل پڑا اور اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان اپنے مطالبات کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور ایوان میں بحث کا مطالبہ شروع کردیا۔

اسپیکر نے ارکان کو نظر انداز کرکے وقفہ سوالات جاری رکھا تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

وقفہ سوالات کے دوران پہلا معاملہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سے آیا جس میں شور مچانے کی وجہ سے وزیر ،رکن کا سوال شوروغل کی وجہ سے سن نہیں سکے اور انہوں نے دوبارہ سوال پوچھنے کی درخواست کی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان ممبر نے پھر ایک سوال پوچھا جس کا وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا نے لمبا جواب دیا لیکن شور شرابے میں کچھ سنائی نہیں دیا۔

جب ہنگامہ نہیں رکا تو مسٹر برلا نے اراکین سے کہا، ”ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے سوالات یہاں اٹھائے جائیں۔ یہ ایوان ان کی امیدوں اور آرزووں کا مندر ہے اور سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔

آج ایک اہم موضوع ہے۔ وقفہ سوالات آپ کے لئے اہم ہے، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ وقفہ سوالات کو جاری رہنے دیں۔ ملک کے عوام معزز اراکین اسمبلی کے سلسلے میں اور اپنے مسائل سےفکرمند ہیں۔

ایوان سب کا ہے اس لیے ایوان کو چلنے دیں۔ آپ سبھی کے جوبھی مسائل ہیں ان پر بولنے کا موقع دیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article