صنعتی فضلہ موسی ندی میں چھوڑنے کی کوشش، لاری ڈرائیور زیرحراست (ویڈیو وائرل)

2 hours ago 1
صنعتی فضلہ موسی ندی میں چھوڑنے کی کوشش، لاری ڈرائیور زیرحراست (ویڈیو وائرل) پوچھ گچھ پر ڈرائیور نے بتایا کہ اس سے کہا گیا تھا کہ وہ کیمیکل کے فضلہ کو موسی میں بہادے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس نے موسی ندی میں صنعتی فضلہ چھوڑنے کی کوشش پر لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اورٹینکرکوضبط کرلیاجس کے ذریعہ صنعتی فضلہ موسی ندی میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ لنگر حوض علاقہ میں مقامی افرادنے ایک لاری ڈرائیور کو دیکھا جو مبینہ طور پر ٹینکر سے کیمیکل کے فضلہ کو موسی ندی میں بہانے کی کوشش کر رہا تھا۔

مقامی افرادکے مطابق، بڑا ٹینکر پیر کی رات رام مندر لنگر حوض کے قریب موسی ندی کے کنارے ٹہرایا گیا۔رات کے آخری پہر میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ کے ساتھ بڑے ٹینکر کو دیکھ کر مقامی افراد نے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

రాజేంద్రనగర్‌ – బాపు ఘాట్‌ దగ్గర లారీలో వచ్చి మూసీలోకి కెమికల్‌ వ్యర్థాలను వదులుతున్న డ్రైవర్లు

లారీని అడ్డుకున్న స్థానికులు, పరారైన డ్రైవర్లు pic.twitter.com/9JN4uniWDK

— Telugu Scribe (@TeluguScribe) November 26, 2024

پوچھ گچھ پر ڈرائیور نے بتایا کہ اس سے کہا گیا تھا کہ وہ کیمیکل کے فضلہ کو موسی میں بہادے۔مقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ ٹینکرکو ضبط کرلیا گیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article