چلہ کلان اختتام پذیر، خشک موسم کے درمیان چلہ خورد شروع

7 hours ago 1

سرینگر// وادی کشمیر میں 40 روزہ سخت ترین سردی کا دورانیہ چلہ کلان کسی بڑی برفباری یا بارش کے بغیر ختم ہو گیا، جبکہ 20 روزہ نسبتاً کم سردی کا دورانیہ چلہ خورد خشک موسم کے ساتھ شروع ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک کسی بڑی موسمی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش وقفے وقفے سے 5 فروری تک ہو سکتی ہے۔
سخت سردی کے اس دورانیے میں عام طور پر شدید ٹھنڈ ہوتی ہے، لیکن طویل خشک موسم کے باعث اس سال زیادہ تر دنوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 29 دنوں میں جموں و کشمیر میں 87 فیصد بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ معمول کے مطابق اس مدت میں 88.2 ملی میٹر بارش یا برفباری ہونی چاہیے تھی، مگر اس سال صرف 11.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج سے چلہ خرد کا آغاز ہوتے ہی پورے جموں و کشمیر میں موسم تقریباً خشک رہا، جبکہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ 5 فروری تک کسی بڑی موسمی سرگرمی کی توقع نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل سے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور کچھ میدانی علاقوں میں بھی معمولی بارش کا امکان ہے، جبکہ 4 فروری کو ایک اور برفباری کا سلسلہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، 6 سے 8 فروری تک جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران، محکمہ موسمیات نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو انتظامیہ اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article