بجٹ پربحث||27نومبر سے 20دسمبر تک

15 hours ago 1

بلال فرقانی

سرینگر// محکمہ خزانہ نے مالی سال2024-25 کے نظر ثانی شدہ تخمینے اور 2025-26کے بجٹ تخمینے کے تحت آمدنی اور سرمایہ کاری بشمول مرکزی معاونت والی سکیموں ، وزیر اعظم ترقیاتی پروجیکٹوں اورقرض کے مدوں پر مشاورتی عمل کے شیڈول اعلان کر دیا ہے۔ یہ مشاورت 27 نومبر 2024 سے شروع ہو کر 20 دسمبر 2024 تک جاری رہے گی۔جوائنٹ ڈائریکٹر بجٹ شفاعت یحیٰ کی طرف سے جاری شیڈول میںمتعلقہ محکموں کو تفصیلات فرا ہم کر کے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل ضروری رپورٹ فراہم کرے۔ محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بجٹ کے اعلان پر عمل درآمد کی رپورٹ کے ساتھ اپنے اسٹیبلشمنٹ بجٹ،مالیاتی ذمہ داری اور بجٹ انتظامی نظام کی تفصیلات بھی فراہم کرے۔ یہ رپورٹیں مالیاتی محکمہ کو بجٹ پربحث کے آغاز سے قبل فراہم کرنا لازمی ہے۔اس کے علاوہ، محکموں کو پاورپوائنٹ پریزنٹیشن فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس میں عملے کی تعداد، سکیم کے مطابق آمدنی اور سرمایہ خرچ کرنے کے رجحانات، پچھلے5سالوں میں آمدنی کی وصولیوں کی تفصیلات، وصولیوں میں اضافے کے امکانات، بڑے منصوبوں، جاری منصوبوں کی ذمہ داریوں اورحصولیابی کی کامیابیوں کی تفصیلات شامل ہوں۔ محکموں کو اگلے سال کے ’’اہم خصوصیات‘‘ بشمول پیداوار، نتائج اور ہدف کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف ضروری افسران کو اپنے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کریں تاکہ بحث مؤثر اور جامع رہے۔ سری نگر میں موجود محکموں کے سربراہان کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سول سیکریٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق27نومبر کو محکمہ منصوبہ بندی،محکمہ ماہی پالن اور محکمہ قدرتی آفات، راحت، بحالی اور تعمیر نو جبکہ29نومبر کو محکمہ قبائلی امور ، اطلاعات اور محکمہ مال کے علاوہ2 دسمبر کو محکمہ کاآپریٹو ، صنعت و تجارت ، مائننگ سمی،4دسمبر کو محکمہ پی ایچ ای، ٹرانسپورٹ، اعلیٰ تعلیم کے بجٹ پر بحث ہوگی۔ 6 دسمبر کو محکمہ افزائش بھیڑ و جانور، پھولبانی، باغبانی اور زراعت،9دسمبر کو محکمہ تعلیم، آبپاشی،فلڈ کنٹرول(جل شکتی) اور13دسمبر کو محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج ، خوراک، سیول سپلائی اور عوامی تقسیم کاری، محنت و روزگار کے علاوہ16دسمبر کو محکمہ خاطر و تواضع،اسٹیٹس، جنگلات اور سیاحت ، ثقافت کے بجٹ کو زیر غور لاکر ان پر بحث ہوگا۔18دسمبر کومحکمہ صحت و طبی تعلیم، ایس کے آئی ایم ایس، عمومی انتظامی محکمہ قانون و انصاف ، پارلیمانی امور جبکہ20دسمبر کومحکمہ سماجی بہبود ، داخلہ، توانائی ترقی اور محکمہ خزانہ کے بجٹ پر بحث ہوگا۔مالیاتی محکمہ نے تمام محکموں کو درخواست کی ہے کہ وہ ضروری دستاویزات اور رپورٹوں کو بروقت فراہم کریں تاکہ بجٹ تجاویز پر موثر اور مفصل بحث کی جا سکے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article