شوپیاں// ضلع شوپیاں کے علاقے ترکہ وانگام میں بینک فراڈ کا ایک سنگین معاملہ منظر عام پر آیا ہے، جس میں صارفین کے بینک کھاتوں سے لاکھوں روپے کی غیر قانونی رقم نکال لی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر نمبر 104 کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرحوم محمد یوسف شاہ کے بینک کھاتے سے 5 لاکھ روپے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ اسی سال اگست میں عبدالغنی لون کے کھاتے سے 1 لاکھ 77 ہزار روپے چوری کیے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بینک میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے ذریعے رقومات نکالی گئی ہیں، جس سے متاثرہ صارفین سخت پریشان ہیں۔
پولیس حکام نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کیس میں جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
مقامی لوگوں نے بینک انتظامیہ کی غیر ذمہ داری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس فراڈ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، اور ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متاثرین اور مقامی افراد نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صارفین کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے سخت کارروائی کریں۔
ترکہ وانگام شوپیاں میں بینک فراڈ، لاکھوں روپے کی چوری، کیس درج
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article