جامعۃ المومنات کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات قرأت امام عاصم کوفیؒ کا انعقاد

3 hours ago 2
جامعۃ المومنات کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات قرأت امام عاصم کوفیؒ کا انعقاد جامعۃ المومنات کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات قرأت امام عاصم کوفیؒ کا انعقاد

حیدر آباد: جامعة المؤمنات کے سالانہ امتحانات قرآت امام عاصم کوفیؒ فقہی دینی مسائل ، سیرت تفسیر وحدیث ، سینیر  ڈپلوما ان عربک ، جو نیرو پلوماان عربک ، ملا ، مؤذن ، امامت، خطابت ، قضائت میں دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں (۵) پانچ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک امتحان رہے، امتحانی کمیٹی کے ذمہ داران بالخصوص امام مکہ مسجد مولانا حافظ عبد العلی صدیقی، مولانا ایوب احمد انصاری، مولانا محمد منیر  ، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ،ڈاکٹرایس کے صادق علی مفتی عبد الرحیم، مولانا مفتی شیخ عابد علی ، ڈاکٹر مفتی عبد الواسع احمد صوفی مفتی سید مظہر مفتی ریاض اشرفی مولا نا طفیل احمد مفتی محمد عمران ، حافظ محمد شفاء اللہ امعان مولوی محمد طاہر نے صدر مرکز جامعۃ المؤمنات مغلپورہ کے علاوہ دیگرذیلی مراکز کا تفصیلی معائینہ کیا –

اور اظہار خیال کرتے ہوئے امام مکہ مسجد مولانا حافظ عبد العلی صدیقی نے کہا کہ قرآن مجید اللہ سبحان وتعالیٰ کا وہ عظیم کلام ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم پر ہوا الحمدلله جامعة المؤمنات میں کمسین  طلبہ وطالبات حفظ قرآن تکمیل کے ہیں یہ قابل ستائش ہے اور یہ قرآن مجید کا معجزہ ہے جو کمسن حفاظ کے سینوں میں محفوظ ہے۔ اللہ کا کلام سارے کلاموں پر افضل ہے، اس لئے اس کلام کو تجوید کے ساتھ پڑھنا ہر مسلمان کیلئے بےحد ضروری ہے۔

جامعۃ المؤمنات نے پورے ہندوستان بھر میں ایک ماہ کی مہم ‘ آؤ قرآن مجید تجوید سے سیکھیں مہم چلائے ہیں یہ مستحسن فعل اور قابل ستائش اور قابل تعریف ہے، دختران ملت کو جامعہ المؤمنات میں دینی و عصری اور قرآت کی تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔  مولانا مفتی ڈاکٹرحافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلی جامعہ المؤمنات نے تمام ممتحنین ونگران کار،ذمہ داران امتحانات کا شکر یہ ادا کیا۔

جنھون نے پرسکون وامن کے ساتھ امتحان منعقد کیا ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مؤ مناتی صدر شعبہ امتحانات نے بتایا کہ قرآت امام عاصم کوئی کا امتحان جن میں سب سے کم عمر ۶ رسالہ کمسن طالب علم حافظ سید زید مبین بن حافظ سید مبین، وحافظ محمد اریب ومحمد احمد بن حافظ سید اکبر اورسیدہ حناء بن مولاناسید خضر پاشاہ قادری ۱۲ ساله معمر خاتون رابعه حسین بن محمد مختار حسین، آسیہ سلطانہ زوجہ سید قادر احمد اسکے علاوہ امریکہ سے فارسی دریچہ سید بخاری بن سید محمدعلی بخاری قرآت امام عاصم کوئی امتحان میں شریک رہیں ۔

یہ تمام امتحانات ڈاکٹر مفتی حافظه رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ المؤمنات کی راست نگرانی میں منعقد ہوئے۔ جو صدر مرکز جامعۃ المؤمنات مغلپورہ حیدر آباد کے علاوہ ذیلی مراکز تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرنا تک، مہاراشٹرا، راجستھان، بہار، یو پی وغیرہ کے مختلف ریاستوں میں پر قائم کئے گئے ۔ جید معلمات ، مفتیات نے متحن کے فرائض انجام دیئے جن میں قابل ذکر ڈاکٹر مفتہ تہیہ حسین، ڈاکٹر مفتیہ سیدہ عشرت بیگم ، ڈاکٹر نعتیہ نسرین افخار ، ڈاکٹر مفتیہ انیس فاطمہ، ڈاکٹر مفتیہ نکہت حسینی، حافظہ قاریہ زہرہ جبین مین محتر مہ ذکیہ بیگم، قاریہ خدیجه الکبری، حافظہ قاریہ فرحت بیگم، قاریہ آمنہ بیگم، ڈاکٹر فقیہ محمدی نوری صباء، ڈاکٹر مفتیہ رابعہ بصری ، ڈاکٹر مفتیہ ریشما هم، مفتیه امرین صدیقہ، مفتیه صباء بیگم فقیه و حافظ رمیصاء افشین، مفتیه همینه ،مفتی رضیہ سلطانہ، ڈاکٹر مفتی و بی کر ملتی توحید رومان، عالمیہ فردوس، عالمہ کبری دادخاں، عالمہ علقمه بیگم، حافظه ریده عذرین ، قاریه فاطمه بیگم، قاری شاکله بیگم، قاریه عائشه فاطمه، قاری جمیره بیگم، عالمه خدیجه خاتون وغیرہ شامل ہیں۔ اندرون دو ہفتہ نتائج کا اعلان کیا جائیگا، کامیاب طالبات وطلبہ کو ۱ / فروری کو منعقد ہونے والے جامعۃ المؤمنات کے سالانہ مسکان جلسہ میں اسناد تقسیم کئے جائینگے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article