ڈونالڈ ٹرمپ کی تاریخی جیت کے بعد انڈیا بنے گا ٹرمپ ٹاورز کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ہب

3 hours ago 2
انڈیا میں ٹرمپ ٹاورز کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ہب بننے کی توقع چند سالوں میں انڈیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ٹرمپ ٹاورز ہوں گے۔

نئی دہلی: امریکی انتخابات 2024 میں ڈونالڈ ٹرمپ کی تاریخی جیت کے بعد انڈیا ٹرمپ ٹاورز کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔

ملک میں ٹرمپ آرگنائزیشن کے لائسنس یافتہ پارٹنر، ٹریبیکا ڈیولپرس (Tribeca Developers) نے 6 نئے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس پر دستخط کئے ہیں۔ ان پروجیکٹس کی فروخت کی متوقع قیمت 15,000 کروڑ سے زائد ہے۔ یہ پروجیکٹس پونے، گروگرام، نوئیڈا، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلورو میں واقع ہوں گے۔

چند سالوں میں انڈیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ٹرمپ ٹاورز ہوں گے۔ اس وقت ممبئی، پونے، گروگرام اور کولکتہ میں چار ٹرمپ ٹاور ہیں، اور اگلے چند سالوں میں ان کی تعداد 10 تک پہنچنے کی توقع ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کل یعنی 20 جنوری کو امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ جب سے وہ صدر منتخب ہوئے ہیں، ان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کی نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں جائیدادیں ہیں، جن میں انڈیا میں بھی پرتعیش بنگلے اور ٹاور شامل ہیں۔

بزنس میگزین فوربز کے مطابق، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دولت میں گزشتہ پیر کو 865 ملین ڈالر (تقریباً 7,100 کروڑ روپے) کا اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article