جموں// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز کہاکہ راجوری پراسرار اموات کی تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی ماہرین کی ٹیم بھی جموں پہنچی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ راجوری کے بڈھال گاوں میں پرا سرار اموات کی جانچ پڑتال بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ پولیس نے بھی ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے تاکہ اس حساس معاملے کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل ہی ماہرین کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اعلیٰ سطحی ٹیم جموں پہنچ گئی ہے اور وہ اب اس معاملے کی تحقیقات شروع کرئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد سب کچھ سامنے آئے گا اور اس کے بعد عوام کو بھی اس بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔
بتادیں کہ راجوری کے بڈھال گاوں میں گزشتہ 45دنوں کے دوران تین کنبوں سے وابستہ 17افراد جاں بحق ہوئے جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔
راجوری میں پراسرار اموات کا معاملہ جلد حل ہو گا: لیفٹیننٹ گورنر
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article