دراندازی معاملہ: این آئی اے کے جموں صوبہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے

4 hours ago 1

جموں// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) بھارت میں پاکستانی ملی ٹینٹوں کی دراندازی سے متعلق حال ہی میں درج ایک کیس کے سلسلے میں جموں صوبے کے آٹھ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکار پولیس اور نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی مدد سے ریاسی، ڈوڈہ، ادھم پور، رام بن اور کشتواڑ سمیت مختلف اضلاع میں کئی احاطوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
چھاپوں کا مقصد شواہد اکٹھا کرنا اور ملی ٹینٹوں کی دراندازی سے منسلک نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ملی ٹینٹ اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں”۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article