راجوری// ضلع راجوری کے کانڈی علاقے میں چاقو زنی کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کانڈی کے ریحان علاقے میں چاقو زنی کی ایک واردات میں مقامی شخص نثار حسین ولد محمد اقبال ساکن چرہان، جان بحق ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ سنگین واردات راحیل رؤف ولد محمد رؤف، امجد حسین ولد مقبول حسین (دونوں ساکنان نگروٹہ) اور سہیل اختر ولد محمد اکرم، ساکن گردان بالا نے انجام دی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کانڈی میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس کی مستعدی کے نتیجے میں دو ملزمان کو 20 گھنٹوں کے اندر جبکہ تیسرے ملزم کو 36 گھنٹوں کے اندر جموں سے گرفتار کر لیا گیا، جو کہ جموں و کشمیر سے باہر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
راجوری میں نوجوان کا قتل، تین ملزمان گرفتار: پولیس
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article