لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا مہاتما گاندھی کو شاندار خراج عقیدت

13 hours ago 1

سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا، ‘باپو کی عدم تشدد، سچائی اور خود انحصاری کی تعلیمات نے پوری دنیا میں انسانیت کو متاثر کیا ہے’۔
موہن داس کرم چند گاندھی عالمگیر شہرت کے لیڈر ہیں وہ بھارت کی تحریک آزادی کے اہم ترین کر دار تھے۔ انہیں ملک میں احترام سے مہاتما گاندھی اور باپو کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے جمعرات کو انہیں پونیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا، ‘میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
ان کا کہنا تھا، ‘باپو کی عدم تشدد، سچائی اور خود انحصاری کی تعلیمات نے پوری دنیا میں انسانیت کو متاثر کیا ہے اور نئی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا، ‘میں یوم شہدا پر ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article