عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پارلیمنٹ ممبر آغا روح اللہ نے بٹہ مالو سرینگرکے مسائل کو سنجیدگی سے کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوں نے بٹہ مالوبس اسٹینڈ کا دورہ کیا تاکہ وہ مسئلہ کی نوعیت کو براہ راست سمجھ سکیں۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور اگلے دو سے تین دنوں کے اندر اس کے حل کی امید ظاہر کی۔اس سے قبل بٹہ مالوٹریڈرس کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران روح اللہ نے بٹہ ما لو بس اسٹینڈ کی منتقلی پر خصوصی توجہ دی، جو مقامی تاجروں اور کاروباروں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر پیر امتیاز الحسن اور جنرل سیکریٹری معراج الدین گنائی نے بس اسٹینڈ کی منتقلی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے مقامی تاجروں کی روزگار کی حالت پر گہرا اثر ڈالا ہے اور علاقے کی اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔