سرینگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم آئین پر لوگوں کو مبارکباد اور اس کے بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے آئین کے تقدس کو برقرار رکھنے اور سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔
بتادیں کہ ملک میں ہر سال 26 نومبر کو یوم آئین، جس کو سمودھن دیوس بھی کہا جاتا ہے، کے طور پر منایا جاتا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں تمام لوگوں کو یوم آئین پر مبارکباد اور آئین بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘اس اہم موقع پر میں سب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ آئین کے تقدس کو برقرار رکھیں اور سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کو مزید مضبوط کریں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘آئیے اپنے آپ کو معاشرے کے امن اور ترقی کے لیے وقف کریں’۔
یہ دن ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی کے ذریعہ 1949 میں ہندوستانی آئین کو اپنانے کی علامت ہے۔ آئین بالآخر 26 جنوری 1950 کو نافذ ہوا۔
منوج سنہا کی یوم آئین پر لوگوں کو مبارکباد
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article