مہارشٹرا اور جارکھنڈاسمبلی انتخابات: دونوں ریاستوں میں این ڈی اے کی واپسی کاامکان؟

18 hours ago 1

ممبئی/رانچی: مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت والی مہا یوتی (بی جے پی + اجیت پوار گروپ + ایکناتھ شنڈے گروپ) کی ممکنہ واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ایگزٹ پولز کے مطابق، مہا یوتی کو 150 سے 170 نشستیں مل سکتی ہیں، جبکہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی حکومت کا خاتمہ اور این ڈی اے کی واپسی کا امکان ہے۔ دونوں ریاستوں کے حتمی نتائج 23 تاریخ کو جاری کیے جائیں گے۔ 

مہاراشٹر اسمبلی کی 288 نشستوں پر ایگزٹ پولز کے مطابق مہا یوتی کو واضح اکثریت حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے: 

چانکیہ اسٹریٹجیز ایگزٹ پول

  مہا یوتی: 152-160 نشستیں 

  مہا وکاس اگھاڑی: 130-138 نشستیں 

دیگر: 6-8 نشستیں 

لوکشاہی مراٹھی-رودرا ایگزٹ پول

مہا یوتی: 128-142 نشستیں 

مہا وکاس اگھاڑی: 125-140 نشستیں 

دیگر: 18-23 نشستیں 

جھارکھنڈ: این ڈی اے کی ممکنہ حکومت

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق، بی جے پی اتحاد (این ڈی اے) ریاست میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں دکھائی دے رہا ہے۔ 

میٹیرائز ایگزٹ پول

  – این ڈی اے: 42-47 نشستیں 

  – انڈیا بلاک (جے ایم ایم، کانگریس، آر جے ڈی اتحاد): 25-30 نشستیں 

  – دیگر: 1-4 نشستیں 

پیپلز پلس ایگزٹ پول

  – این ڈی اے: 44-53 نشستیں 

  – انڈیا بلاک: 25-37 نشستیں 

تاہم، ایکسس مائی انڈیا کے سروے میں جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت کی واپسی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

ایگزٹ پولز کے نتائج سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہاراشٹر میں مہا یوتی حکومت کی واپسی ممکن ہے، جبکہ جھارکھنڈ میں بی جے پی اتحاد اقتدار میں آ سکتا ہے۔ حتمی نتائج کا اعلان 23 نومبر کو ہوگا، جس سے سیاسی منظرنامہ مزید واضح ہو جائے گا۔ 

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article