نشہ آور گولیاں منگوانے پر سعودی شہری کا سَر قلم کردیاگیا

21 hours ago 1
نشہ آور گولیاں منگوانے پر سعودی شہری کا سَر قلم کردیاگیا عدالت نے تمام الزامات درست ثابت ہونے پر فساد فی الارض پھیلانے کے جرم میں اس کا سر قلم کرنے کی سزا سنائی تھی۔

ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری کو بیرون ملک سے نشہ آور گولیاں منگوانے اور وصول کرنے پر سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں بیرون ملک سے منگوانے اور وصول کرنے پر سعودی شہری ہزاع بن براک الصاعدی کا سر قلم کر کے سزائے موت پر عمل کر دیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مجرم کو نشہ آور گولیاں بیرون ملک سے منگوانے اور وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے تمام الزامات درست ثابت ہونے پر فساد فی الارض پھیلانے کے جرم میں اس کا سر قلم کرنے کی سزا سنائی تھی۔

اپیل کورٹ نے بھی زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ایوان شاہی نے فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی اور آج منگل کو مکہ مکرمہ میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article