پروپگنڈہ پھیلانا اور لوگوں کو اکسانا ناقابل برداشت|| ملوثین کو بخشا نہیں جائے گا

16 hours ago 1

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ’ میں ان لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو معمول کی زندگی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں یا 2019سے پہلے موجود خرابی کو جنم دینے کے خواب دیکھ رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا’’ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارت مخالف عناصر اور علیحدگی پسندوں کے ماحولیاتی نظام کی نگرانی کر رہے ہیں اور اگر وہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے یا ہندوستان کی سالمیت سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہم ان کیلئے مثالی سزا کو یقینی بنائیں گے‘‘۔بدھ کوجموں فلم فیسٹیول اور سرینگر کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے مشترکہ ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ 50سے زیادہ ممالک سے آنے والے اندراجات وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں متحرک، پرامن اور خوشحال جموں و کشمیرکی گواہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن، متحرک فلمی کلچر اور معاشی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ۔ایل جی نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ہنر کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو صحیح راستے پر چلنے، اپنے فن کی خدمت کرنے اور قومی مفاد کو ترجیح دینے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ سنیما سافٹ پاور کا ایک اہم عنصر ہے اور ہماری فلم انڈسٹری کی عالمی مقبولیت نے دنیا بھر میں مختلف ثقافتوں کے ساتھ تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایل جی نے کہاکہ اچھا سنیما صرف تفریح نہیں ہے بلکہ خدمت اور انسانی اقدار کے عظیم مقصد کو بھی متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا’’ مجھے یقین ہے کہ ایک اچھی فلم وہ ہوتی ہے جو تفریح اور سماجی فکر کے درمیان توازن قائم کرتی ہے‘‘۔لیفٹیننٹ گورنر نے فلم سازوں کو نصیحت کی کہ ان کے پاس تبدیلی کا ایک طاقتور ذریعہ ہے جو مساوات، سماجی انصاف کے قیام اور سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی ترقی پسند فلمی پالیسی اور کشمیر میں سنیما ہالوں کو فعال کرنے، فلم سازوں کو مراعات، سنگل ونڈو پورٹل، حکومت کی طرف سے یونین میں ایک متحرک فلمی ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات کے سلسلے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اگلے سال بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی میزبانی کرے گا۔افتتاحی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی مشہور تھیٹر اور فلمی شخصیت مشتاق کاک کو خراج عقیدت پیش کیا اور سنیما اور تھیٹر کی دنیا میں ان کی شاندار شراکت کو یاد کیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article