نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر آج یو ایس کروڈ 0.22 فیصد گر کر 69.09 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 73.19 ڈالر فی بیرل رہی۔
ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
میٹرو پولیٹن……… پرٹول……. ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی 94.72.87.62
ممبئی 104.21.92.15
چنئی…………100.75…………….92.34
کولکاتہ…………….103.94…………….90.76