سرینگر// حکام نے ضلع گاندربل اور دیہی سرینگر میں چشموں کے پانی کے استعمال کے خلاف انتباہ جاری کیا ہے، کیونکہ حالیہ تجزیے میں متعدد نمونوں میں مضرِ صحت بیکٹیریا کی موجودگی پائی گئی ہے۔
محکمہ جل شکتی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ نوٹس میں عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چشموں کے پانی کو براہِ راست پینے سے گریز کریں، اور اگر اس کا استعمال ناگزیر ہو تو اسے طویل مدت تک ابالنے کے بعد استعمال کریں۔
یہ احتیاطی تدابیر راجوری ضلع میں ایک پراسرار بیماری کے نتیجے میں 17 اموات کے پیش نظر اختیار کی جا رہی ہیں۔
حومت کے جل شکتی محکمے نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع اور گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 40 چشموں کا تجربہ کیا ہے جہاں اس میں بیکٹیریا پایا گیا۔ اس جانچ نے حکومت کو چوکنا کر دیا ہے۔
عمر حکومت نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانی کو مناسب طریقے سے ابالنے کے بعد استعمال کریں اور صرف نل کا پانی استعمال کریں۔
سمیع اللہ بیگ محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹو انجینئر نے کہا، “جل شکتی (پی ایچ ای) دیہی واٹر سپلائی ڈویژن گاندربل/سرینگر نے گاندربل ضلع میں مختلف چشموں کے بے ترتیب نمونوں کی جانچ کی ایک بڑی مہم چلائی۔ اس دوران جمع کیے گئے 40 نمونوں میں سے 37 میں بیکٹیریا پائے گئے”۔
محکمہ نے لوگوں کو ایک انتباہی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ چشمے کے پانی کا استعمال بند کر دیں جو انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں ہے۔
بیگ نے مزید کہا، “گاندربل اور دیہی سرینگر کے جو لوگ پینے کے مقاصد کے لیے چشمے کے پانی کا استعمال کرتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ پینے کے اسے استعمال کرنے سے گریز کریں اور اگلی ہدایات تک صرف نل کا پانی استعمال کریں”۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ چشمے کے پانی کو دیر تک ابالنے کے بعد ہی استعمال کریں۔
محکمہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ چشمے کے پانی کے بجائے محفوظ نلکے کے پانی کا استعمال کریں اور کسی بھی قسم کی صحتی خرابی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ طبی مراکز سے رجوع کریں۔
چشموں کے پانی میں بیکٹیریا موجود، گاندربل اور دیہی سرینگر کے لوگ احتیاط برتیں: محکمہ جل شکتی
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article