کپواڑہ میں 14 ماہ سے مفرور منشیات فروش گرفتار: پولیس

11 hours ago 1

کپواڑہ// منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے کپوارہ پولیس نے 14 مہنیوں سے مفرور ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف ایک اہم پیش رفت میں پولیس اسٹیشن لالہ پورہ نے گذشتہ 14 مہنیوں سے مفرور ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروش این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 8/20 کے تحت درج ایف آئی آر زیر نمبر 90/2023 میں مطلوب تھا۔
گرفتار شدہ کی شناخت جمیل خان ساکن دیور لولاب کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ موثر کوششوں اور مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن لولہ پورہ کی ایک ٹیم نے ایک آپریشن کے دوران مذکورہ منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش کی گرفتاری علاقے میں منشیات فروشی کی لگام کسنے میں کافی حد تک مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ کپوارہ پولیس علاقے میں منیشات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article