اسرائیل کا بیروت پرایک اور فضائی حملہ | 5لبنانی شہری جاں بحق ،20زخمی

1 day ago 1

November 19, 2024

یو این آئی

تل ابیب// اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں ایک اور فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ۔العربیہ/الحدث کے نامہ نگار کے مطابق کل سوموار کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے دارالحکومت بیروت میں حسینیہ ذقاق البلاط کے پیچھے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، اس حملے کے بعد اس جگہ پر “بڑے پیمانے پر تباہی” ہوئی ہے ۔اسرائیلی فوج نے اس حملے کے حوالے سے پیشگی وارننگ نہیں دی تھی۔خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق لبنانی فوج نے حملے کی جگہ کے گرد حفاظتی حصار قائم کر رکھا ہے ۔یہ حملہ ایک گنجان آباد، پبلک مقام اور رہائشی محلے میں ہوا جس میں دارالحکومت میں لبنانی سرکاری اور سفارتی ہیڈکوارٹر بھی شامل ہیں۔اس علاقے میں جنوبی اور مشرقی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے سے بہت سے بے گھر افراد بھی آباد ہیں جو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ادھراسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ذرائع نے مزید کہا کہ نیتن یاہو نے ہفتے کے روز بحیرہ روم کے ساحل پر قیساریا میں اپنے گھر پر دو فلیئر بم پھینکے جانے کے واقعے کے بعد اس امکان پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے رونن بار کی برطرفی کو سکیورٹی کی ناکامی کے جواز کے طور پر پیش کیا۔یاد رہے اسرائیلی پولیس اور انٹرنل سکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے اتوار کو واقعے میں ملوث 3 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ وسطی اسرائیل کے علاقے قیساریا میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 افراد کو راتوں رات گرفتار کرلیا گیا۔عدالت نے 30 دن کے لیے تفتیش یا ملزمان کی شناخت کے بارے میں معلومات شائع کرنے پر پابندی کا حکم دیا۔ اس لیے مشتبہ افراد کی شناخت یا ان کے مقاصد کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ باخبر ذرائع نے بعد میں اطلاع دی کہ گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد میں سے ایک اسرائیلی فوج کا ایک سینیئر ریزرو افسر تھا جس نے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔دو ہلکے بم ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام ساڑھے سات بجے نیتن یاہو کے گھر کے سامنے صحن میں گرے ۔ یاہو اور ان کا خاندان گھر میں موجود نہیں تھا۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد میں اضافے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے “ایکس” پر کہا مو میں نے ابھی شن بیٹ کے سربراہ کے ساتھ بات چیت کی ہے اور تحقیقات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے اور مجرموں کو فوری جواب دہ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔بہت سے سیاست دانوں نے بھی اس حوالے سے اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article