اسرائیلی بمباری میں صہیونی یرغمالی خاتون ہلاک | اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ

17 hours ago 1

یو این آئی

غزہ//غزہ میں اسرائیلی بمباری سے صہیونی یرغمالی خاتون ہلاک ہوگئی۔ اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کی قید میں موجود صہیونی یرغمالی خاتون ہلاک ہوگئی۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والی خاتون کو دوسری یرغمالی خاتون کے ساتھ رکھا گیا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد خاتون کے ساتھ موجود جنگجوئوں سے رابطہ بحال ہوا جس میں یہ معلوم ہوا ہے کہ یرغمالی خاتون شمالی غزہ کے اْس علاقے میں ہلاک ہوئی جہاں اسرائیلی فوج کام کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل پر حملے میں حماس نے251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنالیا تھا جن میں سے 97 اب بھی غزہ میں قید ہیں اور 34 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اردن میں بندوق بردار حملہ ا?ور نے اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن میں اسرائیلی سفارت خانے کے گرد معمول کی گشت پر مامور اہلکاروں نے بندوق بردار حملہ ا?ور کو رکنے کا اشارہ کیا۔ بندوق بردار شخص نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ ا?ور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ اسرائیلی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حملے میں عملہ محفوظ ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لبنانی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر معافی مانگ لی۔ لبنانی فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش ا?یا جہاں پہلے سے حزب اللہ سے لڑائی جا رہی تھی۔اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو شہید اور 45کو زخمی کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بھی تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article