اسمبلی میں خصوصی حیثیت کا مسئلہ اٹھانا قابل تعریف

1 day ago 2

November 19, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو پارٹی کے تین اسمبلی ممبران کی ستائش کی جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں جموں و کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس کے دوران دفعہ370 اور 35A کو منسوخ کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔سرینگر میں پارٹی ہیڈ کواٹر پرمحبوبہ مفتی کی صدارت میں پی ڈی پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا’’پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میںپارٹی ہیڈکوارٹر پر قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کے اسمبلی ممبران کی تعریف کی‘‘۔ایکس پوسٹ کے مطابق ’’یہ انتخابات جموں و کشمیر کی شناخت اور وقار کے دفاع کے بارے میں تھے۔ ہمارے ایم ایل ایز نے آرٹیکل 370 اور 35A کی یکطرفہ منسوخی پر لوگوں کی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پارٹی کے تینوں اراکین اسمبلی وحید الرحمان پرہ، رفیق نائک اور میر محمد فیاض کے علاوہ سینئر لیڈران جیسے نعیم اختر، عبدالرحمن ویری، غلام نبی لون، خورشید عالم، بشارت بخاری، آسیہ نقاش اور ظہور میر نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی لیجسلیچر پارٹی لیڈر وحید پرہ نے کہا کہ پارٹی ایم ایل ایز نیشنل کانفرنس حکومت کو ان وعدوں کی یاد دلاتے رہیں گے جو حکمراں پارٹی نے انتخابی مہم کے دوران کئے تھے۔پرہ نے کہا’’ہم انہیں باہر کی جیلوں میں بند کشمیری نوجوانوں اور انہیں واپس منتقل کرنے کی ضرورتوں، راشن کوٹہ میں اضافہ وغیرہ کے بارے میں یاد دلاتے رہیں گے۔ انہیں ایک بہت بڑا مینڈیٹ ملا ہے ،ہم انہیں یاد دلاتے رہیں گے‘‘۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article