انجینئر رشید کی باقاعدہ ضمانتی عرضی

1 day ago 1

November 19, 2024

ایجنسیز

نئی دہلی//دہلی کی ایک عدالت ممکنہ طور پر آج یعنی بدھ کو لوک سبھا کے رکن انجینئر رشید کی دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر اپنا حکم سنائے گی۔ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے اس معاملے کو 20 نومبر تک ملتوی کر دیا تھا۔جج بدھ کو یہ فیصلہ بھی کرنے والا ہے کہ آیا رشید کے خلاف مقدمہ نامزد ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں منتقل کیا جائے۔جج نے کیس میں ضمانت کا حکم محفوظ رکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پہلے دائرہ اختیار کے معاملے اور کیس کو خصوصی عدالت میں منتقل کرنے یا نہ کرنے پر غور کریں گے۔انجینئر نے اپنی عبوری ضمانت کی مدت پوری ہونے کے بعد 28 اکتوبر کو تہاڑ جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔10 ستمبر کو عدالت نے عبوری ضمانت دی تھی، تاکہ وہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے مہم چلا سکیں اور ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر حکم نامہ موخر کر دیا۔بعد میں عبوری ضمانت میں ان کے والد کی خراب صحت کی بنیاد پر 28 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article