November 19, 2024
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سرینگر کا ایم بی بی ایس طالب علم پہلگام جاتے ہوئے راستے میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا جبکہ اننت ناگ میں ٹپر کی ٹکر سے 45سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا ۔ اننت ناگ کے آمو ویری ناگ علاقے میں منگل کی صبح ٹپر کی زد میں آکر 45سالہ شہر ی کی موت ہوئی ۔ ایک تیز رفتار ٹپر نے شہری کو ٹکر مار ا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔واقع کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔شہری کی شناخت محمد شفیع خان ولد محمد یعقوب خان ساکن آموہ ویری ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ ادھر سرینگر کا ایک 20 سالہ نوجوان اننت ناگ میں عشمقام کے قریب ڈرائیونگ کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا۔اس کی شناخت اذان یوسف ڈار ولد ڈاکٹر محمد یوسف ڈار ساکن حیدر پورہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔مذخورہ نوجوان بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کا طالب علم تھا۔اسے اچانک سینے میں درد محسو س ہوا۔اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اذان کے والد ڈاکٹر یوسف گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور امراض چشم کے سربراہ ہیں۔