ایمز کا قیام ہیلتھ کیئر کی ترقی میں سنگ میل

1 day ago 1

November 19, 2024

پلوامہ ہسپتال میں ایم آر آئی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

مشتاق اسلام

پلوامہ//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ مسعود نے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ا ے آئی آئی ایم ایس) اونتی پورہ میں جاری کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ صحت اور عمل آوری ایجنسی کے سینئر افسروں کے ہمراہ پروجیکٹ سائٹ کے مختلف بلاکوںکا معائنہ کیا ۔سکینہ مسعود نے اس موقع پر وادی کشمیر کیلئے ایمز اونتی پورہ کی سٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا’’ یہ سہولیت ایک بار فعال ہونے کے بعد اس خطے اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو جدید طبی خدمات فراہم کرے گی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایمز اونتی پورہ اس خطے میں ہیلتھ کیئر کی بہترین کارکردگی کا مینار ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمز اونتی پورہ کا قیام خطے کی ہیلتھ کیئر کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔اس پروجیکٹ سے نہ صرف یہاں عالمی معیار کی طبی خدمات تک رسائی میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، تحقیق اور طبی تعلیم میں اضافہ ہوگا اور جموں و کشمیر کے مجموعی ہیلتھ کیئرکے ماحولیاتی نظام کو بلند کرے گا۔انہوں نے تعمیراتی مرحلے میں کوالٹی ایشورنس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے عمل آوری ایجنسی کے افسران پر زور دیا۔وزیر موصوف نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ کام کے معیار اور منصوبے کی تکمیل دونوں میں اعلیٰ معیار برقرار رکھیں۔ ادھر سکینہ ایتو نے منگل کو ضلع ہسپتال پلوامہ کے انتظام و انصرام کاجائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال عملے کی کوششوں اور بڑھتے ہوئے مریضوں کے دباؤ کے باوجود بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ان کی تعریف کی۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال پڑوسی اضلاع سے آنے والے مریضوں کیلئے بھی ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کیلئے عملے کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سکینہ ایتو نے بتایا کہ ضلع ہسپتال میں 50 اضافی بستروں کی عمارت پر کام جاری ہے، جس سے مریضوں کو مزید سہولت ملے گی۔ اس کے علاوہ وزیر صحت نے اعلان کیا کہ ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے تاکہ مریضوں کو جدید ترین طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صحت کے نظام کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔اس دوران ضلع ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپرنڈنٹ عبدالغنی ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ وزیر صحت کے عزم کا عکاس ہے کہ وہ پلوامہ کے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article