November 19, 2024
جموں// جل شکتی کے وزیر جاوید رانا نے منگل کے روز کہاکہ موجودہ سرکار لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی سرکار نے ایک ماہ کے اندرا ندر ہی بڑے فیصلے لئے۔
ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے الیکشن منشور میں لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا جائے گا اور اس حوالے سے ہم اپنے وعدے پر کاربند ہے۔
وزیر موصوف کے مطابق ایک ماہ کے اندر اندر موجودہ سرکار نے بڑے فیصلے لئے اور آنے والے دنوں کے دوران بھی حکومت کی جانب سے بڑے فیصلے لئے جارہے ہیں۔
ان کے مطابق عمر عبداللہ اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ مبذول کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ خط پیر پنچال کو نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر دیا گیا۔
جل شکتی کے وزیر جاوید رانا نے کہاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزوں پر حل کرنے کی خاطر موجودہ سرکار کوشاں ہے۔