بجلی بلوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک:سجاد لون

1 day ago 1

November 19, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//پیپلز کانفرنس کے صدر سجادغنی لون نے منگل کو جموں و کشمیر میں’’بجلی بلوں میں زبردست اضافہ‘ پر نیشنل کانفرنس حکومت کو ہدف تنقیدبنایا۔انہوں نے کہاکہ مختلف دیہات سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ بجلی بلوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لون نے این سی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ صرف سیاسی چال کے طور پر چھوٹ دینے کیلئے ٹیرف میں اضافہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا’’تصور کریں کہ ایک گھرانہ بجلی فیس 100 روپئے ادا کر رہا ہے اور وعدے کے مطابق اسے 50 روپئے تک کم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اسے 200 تک بڑھا دیا گیا، پھر 50 معاف کر دیتے ہیں، جس سے صارفین کو 150 ادا کرنا پڑتا ہے جو کہ انتخابات سے پہلے کے مقابلے میں اب بھی 50 فیصد زیادہ ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ راحت نہیں ہے بلکہ دھوکہ ہے۔انہوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article