برازیل میں جی20 سربراہی اجلاس غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی اپیل

1 day ago 1

November 19, 2024

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

نیویارک //برازیل کے دارالحکومت میں دنیا کی بڑی معیشت کے حامل 20 ممالک کی تنظیم جی-20 کے سربراہی اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرْو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔جی-20 سربراہی اجلاس میں رہنماوں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں رہنماوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا گیا۔اجلاس کے پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔جی 20 اجلاس کے پہلے روز رہنماوں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article