بمراہ نے کوہلی اور جیسوال کی تعریف کی

17 hours ago 1

پرتھ/یواین آئی/ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ نے وراٹ کوہلی کی فارم کو لے کر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بیرونی تنقیدوں کے باوجود اسٹار بلے باز زبردست فارم میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یشسوی جیسوال کی بہترین ٹیسٹ اننگز کی بھی تعریف کی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بمراہ نے کہا کہ میں اس جیت سے بہت خوش ہوں۔ ہم پر پہلی اننگز میں دباؤ ڈالا گیا لیکن جس طرح سے ہم نے جواب دیا وہ شاندار تھا۔ میں نے یہاں 2018 میں کھیلا جب پچ نرم تھی۔ اس بار پچ کم چیلنجنگ تھی لیکن ہم اچھی طرح تیار تھے ۔ میں نے سب سے کہا کہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد برقرار رکھیں۔ یہ جیسوال کی اب تک کی بہترین ٹیسٹ اننگز تھی۔ وہ گیند کو بہت اچھی طرح چھوڑ رہے تھے ۔ میں نے ویراٹ کو کبھی آؤٹ آف فارم نہیں دیکھا۔ مشکل پچوں پر ایسی چیزوں کا فیصلہ کرنا مشکل ہے ۔ لیکن وہ نیٹ میں اچھا لگ رہا تھا۔ ہمیں ہمیشہ شائقین سے تعاون ملتا ہے اور جب ایسی حمایت ملتی ہے تو ہمیں اچھا لگتا ہے ۔ یہ جیت خاص ہے کیونکہ اس سے پہلے ہندوستان نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ہار چکا تھا۔ اس شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم جس طرح سے واپس لوٹی ہے وہ حیرت انگیز ہے ۔ پہلی اننگز میں 150 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بمراہ نے جس طرح جوابی حملہ کرکے آسٹریلیا کو ڈھیر کیا اسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ اس کے بعد کے ایل راہل، یشسوی جیسوال اور وراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی نے ہندوستان کی اس جیت کی کہانی لکھ دی۔ یہ شکست آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک جھٹکا ہے ۔ اس کے بعد ڈے نائٹ ٹیسٹ ہونا ہے اور آسٹریلوی ٹیم واپسی کی پوری کوشش کرے گی۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article