بن ڈھیڈہ گول میں لوگوں کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

1 day ago 1

November 19, 2024

oplus_2

زاہد بشیر

گول// سب ڈویژن گول کے ڈھیڈہ بن علاقہ میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر اگست سے حوض پر کام مکمل طور پر بند پڑا ہوا ہے اور جس دوران حوض پر تعمیری کام شروع کیا اُس وقت لوگوں کی فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا لوگوں نے اس لئے برداشت کیا کہ اُن کو پانی ملے گا لیکن اگست مہینے میں اچانک ٹھیکیدار نے کام بند کر دیا ہے اور تب سے علاقے میں نظر نہیں آ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے یہاں ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حوض نہ بننے کی وجہ سے سینکڑوں آبادی پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہی ہے اور محکمہ سے کئی مرتبہ التجاء کرنے کے با وجود اس کی طرف کسی نے دھیان نہیں دیا ہے ۔ محمد جمیل نامی ایک شہری نے کہا کہ یہاں پر ٹھیکیدار نے ہم سے کافی رقم لوٹ لی یہاں پر مزدور لگائے تھے اور وہ اچانک فرار ہو گیا جس وجہ سے مزدور کافی پریشان ہیں ۔ محمدجمیل نامی اس شہری کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے مجھ سے رقم لی ہے اور کہا کہ اگست میں اس میں پانی ڈالنا ہے اور عوام کو سپلائی کرنا ہے اور وہ پیسہ لے کر فرار ہوا ہے اور مزدوروں کا پیسہ بھی بقایا ہے ۔ وہیں دوسرے لوگوں نے کہا کہ علاقے میں جل شکتی کی جانب سے جل جیون مشن سکیم کا یہاں کوئی نام و نشان نہیں مل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلا علاقہ میں پائپیں سیکشن تھیں لیکن ابھی تک ایک پائپ بھی نہیں لگی ہے اور لوگوں کو جہاں جہاں سے پانی مل رہا ہے اُن کی حالت بھی ابتر ہے ۔ احتجاج کرنے والے لوگوں نے یہاں پر جل جیون مشن اسکیم پر کمیشن بٹھانے کی مانگ کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن سے مطالبہ کیا کہ وہ از خود اس کا نوٹس لیں تا کہ یہاں کے عوام کو انصاف مل سکے ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article