تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کا کام 70 فیصد مکمل: راہول گاندھی

14 hours ago 1
 راہول گاندھی گاندھی نے کہا، "ہماری حکومت نے تلنگانہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے سماجی انصاف کے لیے ذات پات کی مردم شماری کو ضروری قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا ہے اور جلد ہی اس کام کو مکمل کرلیا جائے گی۔

گاندھی نے کہا، "ہماری حکومت نے تلنگانہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے۔ جلد ہی حکومت کے پاس پوری ریاست کا تفصیلی ڈیٹا ہوگا، جسے ہم پالیسیاں بنانے اور سماجی انصاف کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔”

انہوں نے کہا، "ذات کی مردم شماری بہت سے اہم اقدامات میں سے پہلا قدم ہے جو آئندہ چند دہائیوں میں مجموعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگا۔ اسی لیے میں بار بار ملک میں ایک جامع ذات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے راستہ دکھایا ہے، قومی سطح پر بھی ہم ایک جامع ذات کی مردم شماری کرائیں گے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article