عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے بجلی کے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ چھتوں پر سولر پینل لگا کر پی ایم سوریہ گھرمفت بجلی یوجنا سکیم کے تحت سبسڈی کی سہولیات حاصل کریں۔کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ اور جموں پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے صارفین سے مفت بجلی سکیم کے تحت گرڈ سے منسلک چھت والے سولر (RTS) پلانٹس کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔ایک عہدیدار نے کہا، “مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے پروجیکٹ کو قائم کرنے کے لیے بھاری سبسڈی دی جا رہی ہے، اور صارفین کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور مفت بجلی کے فوائد سے فائدہ اٹھا کر بجلی پیدا کرنے والے بننا چاہیے۔””پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت، تین کلو واٹ تک کی صلاحیت والے سولر پروجیکٹ کی کل لاگت تقریباً 1.50 لاکھ روپے ہے، جس میں سے 60 فیصد، یعنی 94،ہزار800 روپے سبسڈی کے تحت دیے جا رہے ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ صارف کو صرف 64,200 روپے خرچ کرنے ہیں۔انہوں نے کہا”اس سکیم کے تحت، جموں و کشمیر حکومت ایک کلو واٹ کے لیے 3,000 روپے، دو کے لیے 6,000 روپے، اور تین کے لیے 9,000 روپے کی اضافی سبسڈی فراہم کر رہی ہے،” ۔