جنگل میں لگی آگ کی زد میں آکر رہائشی مکان خاکستر

17 hours ago 1

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں اجوٹ کے جنگل میں بدھ کی صبح آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں، تاہم محکمہ جنگلات کی ٹیم اور وہاں کے مقامی لوگوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے کارروائی شروع کی۔مقامی باشندوں کے مطابق جنگل کی آگ اچانک ایک رہائشی مکان تک پہنچ گئی آناً فاناً آگ نے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث پورا مکان راکھ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔آتشزدگی کے باعث گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب ایک غریب شخص کا مکان اوراس میں رکھا ہوا سامان راکھ ہوگیا۔ادھر، متاثرین نے حکام سے فوری امداد اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر موجود کچھ لوگوں نے فائر سروس کے وہاں نہ پہنچنے پر اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے وہاں فائر سروس نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے ایک غریب شخص کا رہائشی مکان راکھ ہو گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ وہاں پر دو ٹاور تھے ان تک شہریوں نے آگ نہ پہنچنے دی۔ اطلاعات کے مطابق اس دوران محکمہ جنگلات کاایک ملازم جزوی زخمی ہو گیا۔شہریوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ اس علاقے کو سڑک رابطہ سے جوڑا جائے۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article