جی او سی وائٹ نائٹ کورنے راجوری حد متارکہ کا دورہ کیا

1 day ago 1

November 19, 2024

سمت بھارگو

راجوری//جنرل آفیسر ان کمانڈنگ (جی او سی)، وائٹ نائٹ کور کے لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے تمام موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے آپریشن کی جامع تیاریوں کی ضرورت پر زور دیا۔آفیسر موصوف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے علاقوں کے دورے کے دوران فوجیوں اور فیلڈ فارمیشنز کے افسران سے بات چیت کر رہے تھے۔جی او سی وائٹ نائٹ کور، لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے سپیڈس ڈویژن کے جنرل آفیسر ان کمانڈنگ (جی او سی) ایس میجر جنرل کوشک مکھرجی کے ساتھ راجوری ایل او سی کے آگے کے علاقوں کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد موجودہ سیکورٹی صورتحال اور ایل او سی پر فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔راجوری کے نارائن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ آگے کے علاقوں کا دورہ کیا گیا جہاں جی او سی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تعینات فوجیوں سے بھی بات چیت کی۔فوج نے بتایا کہ آفیسر موصوف نے فوجیوں کو ان کی انتھک چوکسی کے لئے تعریف کی۔اپنی بات چیت کے دوران، جی او سی وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے تمام موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جامع آپریشنل تیاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article