پولس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ہفتہ کو رات کی گشت کے دوران پوہڈی گاؤں میں شدید دھند کی وجہ سے ڈائل 112 بولیرو گاڑی الٹ گئی۔
دربھنگہ: بہار میں ضلع دربھنگہ کے بہیرا تھانہ علاقے میں ڈائل 112 گاڑی الٹنے سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ہفتہ کو رات کی گشت کے دوران پوہڈی گاؤں میں شدید دھند کی وجہ سے ڈائل 112 بولیرو گاڑی الٹ گئی۔
اس واقعہ میں خاتون پولیس اہلکار گنجا کماری شدید طور پر زخمی ہوگئیں جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر وجے یادو اور ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گنجا کماری کو علاج کے لیے بینی پور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔