سرینگر// جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے ہفتے کے روز گریٹر کشمیر کے مدیراعلیٰ فیاض احمد کلو کے بھانجے منظور احمد بابا کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ایسوسی ایشن کے نیشنل کنوینر ناصر کھوہامی نے ایک بیان میں دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔
انہوں نے کہا، “ایک پیارے کی وفات ناقابل بیان سانحہ ہے، اور اس انتہائی مشکل وقت میں ہمارا دل فیاض احمد کلو اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ ہم مرحوم کی روح کے لیے دائمی سکون اور اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت کی دعا کرتے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا، “جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہم فیاض احمد کلو اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ خاندان کے کسی رکن کا انتقال زندگی کی سب سے بڑی آزمائشوں میں سے ایک ہے، اور ہم صرف اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس قدر غم سے دوچار ہیں”۔
ایسوسی ایشن نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فیاض احمد کلو اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نیشنل جنرل سیکریٹری عادل بھٹ نے بھی غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی اور اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
گریٹر کشمیر کے مدیراعلیٰ کے بھانجے کا انتقال، سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا اظہارِ تعزیت
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article