این سی ای آر ٹی نصاب والا پہلا ماڈرن مدرسہ

6 hours ago 1
ھوم/قومی/شمالی بھارت/این سی ای آر ٹی نصاب والا پہلا ماڈرن مدرسہ

شمالی بھارت

اتراکھنڈ وقف بورڈ نے ریاست کا پہلا ماڈرن مدرسہ قائم کیا ہے جس میں این سی ای آر ٹی کا نصاب رائج ہے۔

این سی ای آر ٹی نصاب والا پہلا ماڈرن مدرسہ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے صدرنشین شاداب شمس نے یہ بات بتائی۔

دہرہ دون: اتراکھنڈ وقف بورڈ نے ریاست کا پہلا ماڈرن مدرسہ قائم کیا ہے جس میں این سی ای آر ٹی کا نصاب رائج ہے۔

سنسکرت اور عربی اختیاری مضمون کے طورپر پڑھائے جاتے ہیں۔ بورڈ نے 50لاکھ روپے خرچ کرکے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ماڈرن مدرسہ کھولا ہے۔ یہ مدرسہ نئے تعلیمی سال مارچ سے شروع ہوجائے گا۔

اتراکھنڈ وقف بورڈ کے صدرنشین شاداب شمس نے یہ بات بتائی۔

یہ مدرسہ دہرہ دون میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مسلم کالونی میں واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ جاریہ سال کے اختتام تک ریاست میں 8 تا 10 مدرسوں کی جدیدکاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ہمیں فالو کریں

Google News

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article