سرینگر// یوم جمہوریہ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات کے پیش نظر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے ہفتے کو یہاں پولیس کنٹرول روم کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ کی صدارت کرکے اس ضمن میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران موصوف آئی جی پی کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے آفیسروں نے اپنے مفصل منصوبوں کو پیش کیا اور سیکورٹی بڑھانے اور عوامی جگہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدام کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے دوران آفیسروں کو سخت ہدایات کے ساتھ ذمہ داریاں سونپی گئیں اور انہیں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ اس دوران آئی جی پی نے آفیسروں کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات پر گفتگو کی تاکہ ان کے احسن اور ہموار انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن اہم امور پر گفتگو کی گئی ان میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے منصوبے، انٹیلی جنس اپ ڈیٹ اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی شامل ہیں۔
آئی جی کشمیر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ موجودہ پر امن ماحول کو خراب کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وی کے بردی نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کرکے لوگوں کو تشدد کے لئے اکسانے کا کام کر رہے ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہاکہ آئی جی پی نے ایس ایس پی ٹریفک کو موثر پلان بنانے کی ہدایت دی تاکہ پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ اور پروٹیکٹڈ افراد کی نقل وحمل کو یقنی بنایا جاسکے۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی پی سی آر پی ایف سری نگر، ڈی آئی جی آرمڈ، کشمیر زون کے سبھی ڈی آئی جی، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ، ڈی آئی جی بی ایس ایف سری نگر، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی سری نگر، ایس ایس پی پی سی آر کشمیر، کشمیر صوبے کے سبھی ایس ایس پیز، ایس ایس پی ٹریفک سٹی، ایس ایس پی اے پی سی آر، ایس ایس پی سی آئی ڈی، سی آئی کے، ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر کے علاوہ چنار کارپس کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔
آئی جی کشمیر نے یوم جمہوریہ کے انتظامات کا جائزہ لیا
*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times
(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.
Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)
Watch Live | Source Article