مغل روڈ تا حکم ثانی بند

6 hours ago 1

پونچھ// مغل روڈ، جو شوپیاں کو راجوری-پونچھ اضلاع سے جوڑتی ہے، تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کندل (آئی اے ایس) کی جانب سے سڑک کی بگڑتی ہوئی حالت، سخت سردی اور برف جمنے کے سبب اس سڑک کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے، “ڈی ایس پی ٹریفک راجوری/پونچھ (ہرس) راجوری کی جانب سے مکتوب کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے کہ مغل روڈ کی حالت شدید برفباری اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے، جس سے اس پر گاڑیوں کی آمدورفت خطرناک ہو گئی ہے”۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر اور کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ مغل روڈ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کیا جائے۔
حکم نامہ کے مطابق، “لہٰذا، عوام کی حفاظت کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ مغل روڈ کلومیٹر 19 (ڈوگراں) سے کلومیٹر 43 (پیر کی گلی) کے درمیان ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے فوری طور پر تا حکم ثانی بند رہے گی”۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article