دفعہ 370کی واپسی ناممکن|| یہ باب ہمیشہ کیلئے بند

1 day ago 1

November 19, 2024

عظمیٰ نیوز سروس

غازی پور (اتر پردیش) / /لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اب ایک منتخب حکومت ہے اور لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ لوگ پرامن طریقے سے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔سنہا نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی ایک ایسا واقعہ ہے جسے اب واپس نہیں لایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دیکھ رہا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریلوے کی ترقی میں بڑے پیمانے پر پیشرفت ہوئی ہے ۔ غازی پور میں ویویکی رائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ ان کی حکمت اور نظریات ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں اور ایک ترقی یافتہ قوم کے ہمارے خواب کو پورا کرنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ غازی پور سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب آر وی این ایل کی طرف سے ایک گیسٹ ہاؤس اور کمیونٹی ہال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غازی پور کے لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دیکھ رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریلوے کی ترقی میں بڑے پیمانے پر پیش رفت ہوئی اور ملک آج کہاں پہنچ گیا ہے ۔ اس دوران انہوں نے جموںکشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اب ایک منتخب حکومت ہے اور جموں و کشمیر میں لوک سبھا اور ودھان سبھا کے انتخابات نے ایک پیغام دیا ہے دنیا کہ لوگ پرامن طریقے سے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ’’ جموں کشمیر کے عوام نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور ان میں جوش و خروش تھا ‘‘۔ دفعہ 370کی منسوخی کے بارے میں انہوں نے کہا ’’ دفعہ 370 کی منسوخی ایک ایسا واقعہ ہے جسے کالعدم نہیں کیا جا سکتا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس کی کتاب بند ہوچکی ہے اور اب وہ دوبارہ نہیں کھل سکتی ہے ۔ منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن قائم ہے اور ہر طرف ترقی ہو رہی ہے یہ سب ممکن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ہوا ۔

*** Disclaimer: This Article is auto-aggregated by a Rss Api Program and has not been created or edited by Nandigram Times

(Note: This is an unedited and auto-generated story from Syndicated News Rss Api. News.nandigramtimes.com Staff may not have modified or edited the content body.

Please visit the Source Website that deserves the credit and responsibility for creating this content.)

Watch Live | Source Article